پاک دل
قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )
معنی
١ - نیک طینت، پاک نہاد، پارسا۔ پاک دل پاک نفس پاک نظر پاک نہاد نیک خو نیک سیر نیک روش نیک چلن ( ١٨٩٢ء، مہتاب داغ ٢٨٩ )
اشتقاق
فارسی زبان سے ماخوذ اسما 'پاک' اور 'دل' پر مشتمل مرکب اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩٢ء کو "مہتاب داغ" میں مستعمل ملتا ہے۔